مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی جارحیت پسندوں نے غزہ کے مغرب میں واقع صلاح الدین اسکول پر بمباری کی جہاں ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو رہائش فراہم کی گئی تھی۔
اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مشرق میں الجنینہ محلے میں البواب خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 120 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں صلاح الدین روڈ پر اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں اور صحافیوں پر فائرنگ کی۔اس دوران الجزیرہ کے رپورٹر نے الممدنی ہسپتال سے ملحقہ عمارت میں بمباری کی اطلاع دی ہے۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ صہیونی فوج نے غزہ کے اسپتالوں میں امدادی فورسز، زخمیوں اور بے گھر افراد کو نشانہ بنایا۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بھی کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی طیارے غزہ کے ہسپتالوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بمباری کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ