4 دسمبر، 2023، 9:03 AM

یرغمالیوں تک رسائی میں رسوائی کے بعد صہیونی فورسز شمالی غزہ سے عقب نشینی پر مجبور

یرغمالیوں تک رسائی میں رسوائی کے بعد صہیونی فورسز شمالی غزہ سے عقب نشینی پر مجبور

شمالی غزہ میں صہیونی یرغمالیوں کوڈھونڈ نکالنے میں ناکامی کے بعد شکست خوردہ صہیونی فورسز عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے شمالی علاقوں میں حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کو چھڑانے کے لئے کاروائی شروع کی تھی تاہم ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد صہیونی فورسز عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں مزید کاروائی سے اسرائیلی فوجیوں کو زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔

دراین اثناء اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ امریکی تجویز پر صہیونی فورسز نے اپنی کاروائیوں کا رخ غزہ کے جنوب کی طرف موڑ دیا ہے۔

القسام بریگیڈز کے ذریعے نے بھی خبر دی ہے کہ غزہ کے شمال میں مقاومت کے ہاتھوں ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد 70 فیصد صہیونی فوجی نقل مکانی کررہے  ہیں۔

خان یونس کے قصبے قرارہ میں مقاومتی جوانوں اور غاصب صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ شیخ رضوان میں صہیونی طیاروں کے حملے کی وجہ سے دو مکانات منہدم اور درجنوں شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1920349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha