28 اکتوبر، 2023، 10:33 AM

نیتن یاہو کی دردناک موت تک زندہ رہوں گا، پاکستانی معروف اداکار

نیتن یاہو کی دردناک موت تک زندہ رہوں گا، پاکستانی معروف اداکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی دردناک موت تک زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈٖیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے ساتھ وحشیانہ بمباری شروع کردی ہے، جس کی نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

یہ اسرائیل کا غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے، سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اور فنکار برادری کی جانب سے اسرائیل کے خلاف آواز بُلند کی جارہی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ایسے میں پاکستانی معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ “مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا”۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ “اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے”۔

اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم  بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر اور دردناک ہوگی”۔واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 100 سے زائد اسرائیلی فضائی طیارے بمباری کررہے ہیں جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی اور آگ لگی نظر آرہی ہے۔

News ID 1919681

لیبلز