مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چئیرمین مارک میلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 65 سالہ فوجی جنرل نے ایک فوجی تقریب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس میں صدر جوبائیڈن اور وزیردفاع لوئڈ آسٹن بھی تھے۔
جنرل میلی نے استعفی دینے کے بعد ایک مرتبہ پھر سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر افسوس ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج کے لئے احترام کے قائل نہیں تھے۔
یاد رہے کہ سابق صدر نے امریکہ کی افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد جنرل میلی کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا۔
انہوں نے 20 سال بعد افغانستان میں طالبان کی واپسی کو اسٹرٹیجک شکست قرار دیا۔
جنرل میلی کے مستعفی ہونے کے بعد فضائیہ کے اعلی افسر افریقی نژاد چارلس براون کو ان کی جگہ تعیینات کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ