19 ستمبر، 2023، 7:26 PM

متنازعہ عدالتی اصلاحات، نیویارک میں نتن یاہو مخالف مظاہرے کا اعلان

متنازعہ عدالتی اصلاحات، نیویارک میں نتن یاہو مخالف مظاہرے کا اعلان

صہیونی وزیراعظم کی نیویارک آمد کے موقع پر ان کے مخالفین متنازعہ عدالتی اصلاحات پر منگل کی رات کو ان کی رہائش گاہ اور دیگر مقامات پر مظاہرے کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین تنن یاہو کے مخالفین منگل کی رات کو نیویارک میں ان کی اقامت گاہ کے باہر اور دیگر مقامات پر مظاہرہ کریں گے۔

صہیونی حکومتی اخبار رونامہ ٹائمز نے کہا ہے کہ نیویارک میں مقیم یہودی آبادی کے بعض فعال اراکین مین ہٹن میں مظاہرہ کریں گے جہاں نتن یاہو ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق دوسرا بڑا مظاہرہ ٹائمز اسکوائر پر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازین میٹروپولیٹن عجائب گھر کے باہر بھی مظاہرہ کیا جائے گا جہاں نتن یاہو دورہ کریں گے۔

عدالتی اصلاحات کے مخالفین آئندہ ہفتے تک امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز بھی سان فرانسسکو میں مظاہرین نے لیزر لائٹس کے ذریعے ایک کلیپ نمائش کے  لئے پیش کی تھی جس میں صہیونی وزیراعظم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا تھا۔
 

News ID 1918914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha