19 ستمبر، 2023، 8:11 AM

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران تیل اور گیس کی برامد سے 55 کروڑ ڈالر کی منفعت ہوئی جو گذشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر پیٹرولئیم جواد اوجی نے 17 ویں ایران پلاسٹ بین الاقوامی نمائشگاہ کی افتتاح تقریب کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ سابقہ حکومت کے دور میں روزانہ تیل کی پیداوار 3۔2 ملین بیرل تھی جوکہ بڑھ کر اب 3۔3 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے ایران کی قومی تیل کمپنی کے سی ای او محسن خجستہ مہر نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل کی پیداوار دوگنا بڑھ گئی ہے جو رواں مہینے کے دوران 5۔3 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔

ایرانی مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری اعداد وشمار کے مطابق تیل اور گیس کی برامد سے ہونے والی آمدنی 55 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جوکہ گذشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے۔

ایران پیڑولئم مصنوعات کی پیداوار اور برامد میں اضافے کی خبریں بین الاقوامی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی بھی زینت بنتی رہی ہیں۔ 2023 میں اوپیک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایرانی تیل کی آمدنی 6۔42 ارب ڈالر تھی جبکہ امریکی توانائی کے ادارے نے رپورٹ دی تھی کہ 2022 میں ایران نے تیل فروخت کرکے 54 ارب ڈالر سے زائد تھی جوکہ گذشتہ سال کی نسبت 17 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

News ID 1918901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha