6 اگست، 2023، 2:41 PM

جامعۃ النجف سکردو میں”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جامعۃ النجف سکردو میں”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

بلتستان پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ النجف سکردو میں ”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے آئمہ مساجد اور مبلغین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بلتستان پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ النجف سکردو میں ”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے آئمہ مساجد اور مبلغین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، مسجد منیجمنٹ سے متعلق منعقدہ اس ورکشاپ میں بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئمہ مساجد اور مبلغین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ورکشاپ کے استاد، استادِ حوزہ علمیہ قم حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد علی ممتاز تھے، جبکہ اس سیشن کی نظامت کے فرائض مدرسہ ھذا کے استاد شیخ محمد اشرف مظہر نے سرانجام دیئے۔

تلاوت قرآن مجید سے اس بابرکت پروگرام کا آغاز ہوا، جس کا شرف مدرسہ ھذا کے طالب علم مولانا عرفان حیدر نے حاصل کیا اور طالب علم ثقلین افضل نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

جامعۃ النجف سکردو میں”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ڈاکٹر محمد علی ممتاز نے مسجد منیجمنٹ کے حوالے سے پروجیکٹر کے ذریعے مفصل گفتگو کی اور ورکشاپ میں حاضر علمائے کرام کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

پاکستان میں دفترِ آیت اللہ یعقوبی کے انچارج جناب شیخ مظاہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس ورکشاپ میں شرکت پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں بلتستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید مصطفی شاہ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ آئمہ مساجد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تبلیغی میدان میں مبلغین کیلئے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کو رول ماڈل قرار دیا۔

News ID 1918264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha