مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھا گیا کہ میری گرفتاری متوقع تھی اور میں نے یہ پیغام اپنی گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کیا تھا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ یہ لندن پلان کی تکمیل میں ایک اور قدم ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری پارٹی کے کارکن پُرامن، ثابت قدم اور مضبوط رہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے جو الحق ہے اور ہم لا الہ الا اللّٰہ پر یقین رکھتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا تب تک یہ مجھے گرفتار کرچکے ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا۔
آپ کا تبصرہ