مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نعیم حیدر پنجوتھا تفتیش کےلیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جج ہمایوں دلاور کی پوسٹ کی تحقیقات کے لیے نعیم پنجوتھا کو طلب کیا تھا۔
نعیم حیدر پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور پر ترجمان ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایف آئی اے سائبر کرائم آفس پہنچے تھے، انہیں ایف آئی اے اسلام آباد نے آج صبح 10 بجے طلب کر رکھا تھا۔
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق نعیم حیدر کو جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ لگانے پر طلب کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ