مہر نیوز کے خصوصی نمائندے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاکستانی اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں مختلف پہلووں پر بات چیت کی۔
امیرعبداللہیان نے پاکستان میں مختلف حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کو مفید قرار دیتے ہوئے دورے پر خوشی کا اظہار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح پاکستان کا خیرخواہ رہے گا۔حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں پیشرفت کررہے ہیں۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے بھی عبداللہیان کے دورے کو مفید اور کامیاب قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ان کے وزارت خارجہ سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی وزیرخارجہ کا یہ سب سے کامیاب ترین دورہ ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران پاکستان اور ایران نے بہترین اور قابل قدر تعاون کے معاہدے کئے ہیں۔ حقیقت میں ہم نے تعلقات میں بہتری کی بنیاد رکھ دی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلی سند سید مراد علی شاہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
آپ کا تبصرہ