2 اگست، 2023، 3:43 PM

پاکستانی وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

پاکستانی وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔ غربت کے خلاف اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جنگ اب کوئی آپشن نہیں رہ گئی ہے۔ پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کے لیے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔ غربت کے خلاف اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا۔ نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی، بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے۔ کیا اس صورتحال میں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے اس کا جواب نہیں ہے۔

News ID 1918191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha