مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما محمد الھندی نے کہا ہے کہ تنظیم نے کچھ خاص وجوہات کی بناپر قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے ساتھ نشست میں بیٹھنے سے انکار کیا تھا۔
الھندی نے اس حوالے سے تنظیم کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مقاومتی تنظیموں کے اعلی عہدیداروں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے تنظیم انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک جہاد اسلامی ہر اس موقف اور اقدام کی حمایت کرے گی جس سے فلسطینی عوام اور مقاومت مضبوط ہوجائے۔
تنظیم کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل کے بعد سے اس میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اتھارٹی کو ایسا راستہ انتخاب نہیں کرنا چاہئے جس میں واپسی کی کوئی گنجائش نہ ہو۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بعض فلسطینی عام شہریوں کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ان افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان اقدامات کے بعد سیکورٹی کے ذمہ دار ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کی حفاظت کرنے کا دعوی بھی نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے حالیہ اقدامات سے پیچھے ہٹ جائے مخصوصا صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون فوری طور پر ترک کرے۔
آپ کا تبصرہ