11 مئی، 2023، 1:33 PM

ہمیں مکمل طور پر امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، غاصب اسرائیل

ہمیں مکمل طور پر امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، غاصب اسرائیل

مقاومتی تحریکوں کے رہنماؤں کی شہادت کے ردعمل میں، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے غاصب اسرائیل کی جانب حملوں کے آغاز پر غاصب صہیونی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کو مکمل طور پر امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں جرائم کے ارتکاب پر امریکہ اور یورپی یونین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تل ابیب اسے جواب دے گا۔

قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف اور داخلی سلامتی سروس (شباک) کے سربراہ تحریکِ قدس کے رکن شہید "علی حسن غالی" کے قاتلانہ آپریشن میں ملوث تھے۔

غاصب صہیونی نیوز سائٹ واللا نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے تجربے کے مطابق، تحریکِ جہادِ اسلامی قدس بٹالین کے کمانڈر کے قتل کے جواب میں اسرائیل کو راکٹوں اور میزائلوں کے حملوں سے نشانہ بنا سکتی ہے۔

غاصب صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے کسوفیم کی صہیونی بستیوں کی طرف 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔

News ID 1916415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha