سال 2023 میں ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب الہلال کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو گزشتہ دنوں الہلال کلب کی جانب سے سالانہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 40 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔
گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں تھی کہ میسی کے والد سعودی کلب الہلال سے ڈیل کررہے ہیں، اگر معاہدہ ہوجاتا ہے تو میسی کا معاوضہ رونالڈو سے زیادہ ہوگا، جو اس وقت النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کررہے ہیں اور گرل فرینڈ، بچوں کے ہمراہ ریاض میں مقیم ہیں۔
قبل ازیں کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر کیلئے 2025 تک کھیلنے کا معاہدہ کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ