مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا گیا۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کا 8 ہزار عازمین کے لیے ملنے والا کوٹہ واپس کر دیا۔ذرائع وزات مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں، حج کوٹہ کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا گیا۔
News ID 1916290
آپ کا تبصرہ