30 اپریل، 2023، 9:53 PM

بے شمار ہلاکتیں، سوڈان انسانی المیے کا شکار ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

بے شمار ہلاکتیں، سوڈان انسانی المیے کا شکار ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

فریقین کے درمیان جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بے شمار ہے۔ اگر فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو سوڈان میں انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان میں طبی نظام تباہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تنظیم نے سوڈان کو انسانی المیے سے بچانے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی کے لئے صدائے احتجاج بلند کریں اور فریقین کو جنگ بندی پر آمادہ کریں۔ 

ذرائع کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں جھڑپوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت نے غیر معینہ مدت کے لئے حکومتی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کے دن حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کا اعلان کیا تھا اور حکومتی ملازمین کو دفتروں میں ڈیوٹی دینے کا حکم دیا تھا۔ 

نئے حکمنامے میں حکومتی ادارے کے سیکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خرطوم میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے تمام حکومتی شعبوں کے ملازمین تاحکم ثانوی ڈیوٹی پر نہیں آئیں گے۔ البتہ اس حکم سے بحران اور ایمرجنسی کے شعبے میں کام کرنے والے مستثنی ہیں۔ 
یاد رہے کہ فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جھڑپیں ہورہی ہیں۔ فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگارہے ہیں۔ 15 اپریل سے جاری خانہ جنگی میں دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف شہروں میں روزمرہ زندگی کے امور معطل ہیں۔ 

News ID 1916192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha