مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ریلوے کمپنی کے سی ای او میعاد صالحی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کل اور آج بغداد میں ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مشترکہ کمیشن کے دوران نئی عراقی حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں اچھی مفاہمت طے پائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر شلمچہ-بصرہ ریلوے کی تعمیر میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔نیز فریقین نے ایران کے سرحدی گزرگاہ خسروی سے [کربلا تک] ریل رابطے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔
ایران کی ریلوے کمپنی کے سی ای او نے اعلان کیا کہ مزید برایں کامیاب تجربے اور مناسب پذیرائی کی وجہ سے تہران کربلا مشترکہ ٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
خیال رہے کہ تہران کربلا ٹرین ایران کی خسروی بارڈر کراسنگ سے گزرتی ہے۔
میعاد صالحی نے مزید کہا کہ ان مفاہمتوں پر عمل درآمد تیزی لانے سے دو طرف کے عوام ائمہ اطہار ﴿ع﴾ کی زیارت میں ریل ٹرانسپورٹ خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
آپ کا تبصرہ