مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارت کی نجی ائیرلائن کی فلائٹ نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحا جارہی تھی۔ دوران پروازمسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی ائیرٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرچکا تھا۔ عبداللہ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ بھارتی طیارہ میت کے ساتھ صبح 4 بج کر 6 منٹ پر دوحا روانہ ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ