مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج حسن غفوری فرد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ نماز میں مرحوم کے خاندان اور بعض عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
یاد رہے حسن غفوری فرد ایک نمایاں انقلابی شخصیت تھے۔ انقلاب اسلامی کے لئے ان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں، مرحوم شہید رجائی اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی صدارت کے دوران 1360 سے 1364 تک وزیر توانائی بھی رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ 4 بار پارلیمنٹ کے رکن، خراسان کے گورنر، نائب صدر، سائنس و ٹیکنالوجی میں صدر کے مشیر اور تحقیقی امور کے مشیر اور سربراہ سمیت دیگر اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
غفوری فرد کچھ دن علیل رہنے کے بعد جمعرات کو وفات پاگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ