مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شمال مغرب میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 38 منٹ پر پیراپاراؤمو سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں 48 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شدید زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض لوگوں نے 6.1 شدت کے اس زلزلے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ