مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکہ میں عام انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد ٹرمپ حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا جس کو انہوں نے دھاندلی زدہ انتخابات اور اس کے نتائج قرار دیا تھا۔ کچھ ایسا ہی برازیل میں نظر آ رہا ہے۔ برازیل کے انتہائی دائیں بازو کے رہنما بولسونارو کے حامیوں نے انتخابی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کئی اداروں پر دھاوا بول دیا ہے۔
بولسونارو کے حامیوں نے بائیں بازو کے حریف صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کی حلف برداری کے ایک ہفتے بعد، اتوار کو برازیل کے دارالحکومت میں کانگریس (پارلیمنٹ)، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ بولسونارو کے حامیوں کے اس دھاوے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو برازیل کے حالات پر "گہری تشویش" کا اظہار کیا اور زور دیا کہ جمہوری روایات کا ہر ایک کو احترام کرنا چاہئے۔
مودی نے آج ٹوئٹ کیا، ’’برازیلیا میں ریاستی اداروں کے خلاف فسادات اور توڑ پھوڑ کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔ جمہوری روایات کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔ ہم برازیل کے حکام کو اپنی مکمل حمایت فراہم کرتے ہیں۔‘‘
آپ کا تبصرہ