7 دسمبر، 2022، 1:44 PM

ایرانی صدر کا یونیورسٹی طلباء کے قومی دن کے موقع پر خطاب؛

دنیا کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر "امریکہ"ہے/دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے پر یونیورسٹی طلباء کی تعریف

دنیا کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر "امریکہ"ہے/دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے پر یونیورسٹی طلباء کی تعریف

16 آذر (7 دسمبر)یونیورسٹی طلباء کے دن کی مناسبت سے ایران کے صدر تہران یونیورسٹی کے فردوسی آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے یونیورسٹی طلباء کے دن کے موقع پر بدھ کے روز تہران یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے فردوسی آڈیٹوریم میں اسی مناسبت سے جاری تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ 

یونیورسٹی پہنچنے پر ایرانی صدر نے یونیورسٹی کے شہداء کے مزار پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔یوم طلبہ کی 70ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ یونیورسٹیاں تھنک ٹینکس اور مشاورتی مراکز ہیں جو یونیورسٹیوں اور حکومت کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیتے ہیں۔  انہوں نے طلباء سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسائل کے حل میں حکومت کی مدد کریں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں طلباء کے ساتھ بات چیت کو ایک اعزاز اور غیر معمولی افراد کی رائے سے فائدہ اٹھانے کا ایک بہترین موقع سمجھتا ہوں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اعتراض اور احتجاج کو سننا چاہئے اور ہم ہمیشہ طلباء کی باتوں کو سننے کے لئے پرعزم ہیں۔ احتجاج فسادات اور بلووں سے مختلف ہے؛ احتجاج اصلاح اور کمال کی طرف لے جاتا ہے جبکہ فسادات و بلووے تباہی اور مایوسی کا باعث بنتے ہیں۔صدر رئیسی نے امریکہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہمارے ملک میں تباہی کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک مضبوط ایران کے بجائے تباہ شدہ ایران بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں (ایران) شام اور افغانستان کی طرح صورتحال بن جائے تاہم ان کے اندازے غلط ہیں اور پڑھے لکھے ایرانی مرد اور خواتین انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہاکہ آمر کون ہے؟ جس نے ملک پر اتنی پابندیاں لگائیں۔ اس دنیا کی سب سے ظالم اور آمرانہ حکومت امریکہ کی ہے۔ انہوں نے طلباء کی جانب سے"امریکہ مردہ باد" کے نعروں کے بعد کہاکہ 16 آذر دنیا کے سپر ڈکٹیٹر امریکہ کے خلاف جنگ کی علامت ہے اور کلنٹن کے دعوے کے مطابق، امریکہ وہی ہے جس نے داعش کو بنایا اور پھر اسی نے ایک بچے کو بندوق دی اور اسے شاہچراغ کے مزار پر بھیجا اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا امریکہ سے سوال ہے کہ کیا آپ آمر نہیں ہے؟ آپ ایک آمر ہے۔ کیونکہ آپ نے داعش بنایا، لوگوں کے ہاتھوں میں اسلحہ دی اور علاقے کو ناامن بنایا اور اب آپ ایران کے لوگوں کی زندگی بچانے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ تم پر خدا کی لعنت ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران کی مضبوطی اور استحکام امریکیوں کا ہدف نہیں ہیں بلکہ وہ ایران کو  افغانستان، لیبیا اور دوسرے ان ممالک کی طرح دینا چاہتے ہے کہ جہاں پر انہوں نے ظلم کرکے نابود کیا۔لیکن ایرانی باشعور اور باوقار عوام دیگر ممالک کے برعکس کبھی بھی امریکیوں کی ایسی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

آیت اللہ رئیسی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کا خیال تھا کہ ملک (ایران) ترقی سے رک جائے گا، "امریکہ کا خیال تھا کہ ملک (ایران) (ترقی سے) رک جائے گا؛ اپنے پڑوسیوں سے رابطے کے لیے ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ ایف اے ٹی ایف کے رکن نہیں بن جاتے ہم آپ کو تجارت نہیں کرنے دیں گے لیکن اس دوران آپ سب نے دیکھا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارا رابطہ اور خطے کا تجارتی انفراسٹرکچر جیسے کہ SCO اور EEU کو فعال کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی کلینڈر میں طلبہ کا قومی دن پہلوی شہنشاہی دور میں ایرانی پولیس کے ہاتھوں 7 دسمبر 1953 کو تہران یونیورسٹی کے تین طلبہ کے قتل کی برسی کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ ہر سال اس موقع کی یاد میں ملگ گیر مظاہرے منعقد کیے جاتے ہیں۔

News ID 1913547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha