15 نومبر، 2022، 9:19 PM

امریکہ میں سابق کھلاڑی نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی رگبی فٹبالرز کو قتل کردیا

امریکہ میں سابق کھلاڑی نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی رگبی فٹبالرز کو قتل کردیا

امریکی ریاست ورجینیا کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں مسلح نوجوان نے طلباء کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 طلباء ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی ریاست ورجینیا کی شارلٹس وِل یونیورسٹی کے کیمپس میں ورجینیا کیولیئرز رگبی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی طالب علم نے اپنی ہی ٹیم کے ساتھیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ لوگ ٹرپ سے واپس ایک بس پر کیمپس پہنچے تھے۔

مسلح نوجوان نے بس سے اترنے والے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین رگبی کھلاڑی جونیئر ریسیور لاول ڈیوس ، جونیئر ریسیور ڈیون چنڈلر، اور جونیئر دفاعی اینڈ/لائن بیکر ڈی سیئن پیری ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ میں دو کھلاڑی طالب علم زخمی بھی ہوئے جن میں سے مائیک ہولنز کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ دوسری کھلاڑی نوجوان لڑکی ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

امریکہ میں سابق کھلاڑی نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی رگبی فٹبالرز کو قتل کردیا

22 سالہ سابق رگبی کھلاڑی کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم کرسٹوفر ڈارنل جونز فرار ہوگیا تاہم پولیس ٹیم نے گاڑی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے تعاقب کرکے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تاحال قتل کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا،  تفتیشی عمل جاری ہے۔

News Code 1913175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha