مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کو حرم حضرت شاہ چراغؑ کے صحن میں دفن کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں حرم کے صحن کو تیار کیا جا رہا ہے اور قبریں کھودی جا رہی ہیں۔
خٰیال رہے کہ واقعے میں شہید ہونے والے زائرین کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں سے ہے جن میں کھگیلویہ و بویر احمد، ہرمزگان، تہران، ہمدان، فسا، مرودشت اور سیرجان شامل ہیں۔ تاہم ورثا کی رضامندی سے انہیں حرم کے صحن میں دفنایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ