15 اکتوبر، 2022، 10:45 AM

امریکی صدر نے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

امریکی صدر نے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکہ کو کس  طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکہ کے لیے مواقع بھی ہیں کہ  وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

News ID 1912665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha