مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال میں واقع قصبے الطارمیہ میں ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
مذکورہ اہلکار نے کہا ہے کہ ڈرون کے گرنے کی وجہ فنی خرابی تھی جبکہ ڈرون کے گرنے کے بعد امریکی مسلح افواج حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور تباہ ڈرون کو اپنے ساتھ لے گئیں ہیں۔
ابھی تک اس حادثے کی اس سے زیادہ تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ