ایرانی وزارت داخلہ میں پولیس سیکورٹی کے نائب سربراہ اور اربعین کمیٹی کے سربراہ مجید میراحمدی نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہاہےکہ ایران اور عراق کے درمیان تمام زمینی سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔ عراق میں سیاسی بحران اور کرفیو کی وجہ سے عراق میں ہمارے سفارت خانے نے زیارتی مقامات میں کرفیو لگنے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی زائرین کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہیں، ہم وطنوں سے گزارش ہے کہ وہ عارضی طور پر اور اگلے نوٹس تک عراق کے سفر سے گریز کریں۔
آپ کا تبصرہ