مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں ریال میڈرڈ نے لیورپول کو ایک گول سے شکست دیدی۔
اسپینش کلب ریال میڈریڈ ایک مرتبہ پھر یورپ کا چیمپئن بن گیا، 14 مرتبہ کی چیمپئن ریال میڈرڈ نے لیورپول کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ انتہائی دلچسپ رہا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی، دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے گول کرنے کے کئی حملوں کو پسپا کیا۔
آخر کار دوسرے ہاف میں ریال میڈریڈ کی ٹیم میں شامل برازیلین ونگروینیشیوس جونئیر نے انسٹھویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔
آپ کا تبصرہ