ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی کا مسقط ايئر پورٹ پر شاندار استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی عمان پنہچ گئے ہیں ، جہاں مسقط ايئر پورٹ پر ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی عمان پہنچ گئے ہیں ، جہاں مسقط ايئر پورٹ پر ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا گيا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ، عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر آج ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عمان پہنچے ہیں ،جہاں مسقط ايئر پورٹ پر ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا گيا۔ صدر رئیسی اس سفر میں عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید اورعمان کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی کا عمان کا دورہ  پانچواں غیر ملکی دورہ ہے. ایرانی صدر اس سے قبل تاجیکستان، ترکمنستان، روس اور قطر کا دورہ کرچکے ہیں۔ صدر رئیسی کا عمان کے بادشاہ نے العلم شاہی محل میں شاندار استقبال کیا ۔ صدر رئیسی اس سفر میں عمان کے بادشاہ کے ساتھ تجارتی، اقتصادیاور سیاسی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1910952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =