22 مئی، 2022، 7:32 PM

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے اور مہنگائی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ٹیکسوں میں کمی سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر ساڑھے نو جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 بھارتی روپے کمی ہوئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سلسلہ وار میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کم کردی ہے جس سے حکومت کو سالانہ 1 کھرب بھارتی روپے کا نقصان ہوگا تاہم عوام کو ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 105.41 بھارتی روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 96.67 بھارتی روپے ہے۔

News ID 1910942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha