مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔ حماس کے ذرائع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کا ایک وفد آئندہ مہینے ماسکو کا دورہ کرےگا۔ المیادین کے مطابق حماس کا ایک وفد اس سے قبل بھی ماسکو کا دورہ کرچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کے وفد کا روس کا دورہ بہت ہی مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ المیادین کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے اب حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کا باقاعدہ دورہ ماسکو کی دعوت دی ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔
News ID 1910764
آپ کا تبصرہ