6 مئی، 2022، 8:18 PM

ایشین گیمز 2022ء کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان

ایشین گیمز 2022ء کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان

اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز 2022ء کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز 2022ء کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ رواں سال ہونے والے ایشین یوتھ گیمز منسوخ کر دیئے گئے، اگلے یوتھ گیمز 2025 تاشقند میں ہوں گے۔

اولمپک کونسل آف ایشیا نے10 سے 25 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ ژو میں شیڈولڈ 19ویں ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

کونسل کا کہنا ہے کہ گیمز کو شرکاء کی تعداد اور چین میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

او سی اے نے دسمبر میں چین ہی میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایشین یوتھ گیمز 2021 میں ہونے تھے، جنہیں پہلے ایک سال کیلئے ملتوی کیا گیا تھا، کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔

News Code 1910757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha