پاکستانی فورسز نے بلوچستان میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاو میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاو میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گرد نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے سے تعلق رکھنے والے نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سکیورٹی پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک  اور ایک زخمی ہوا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

News Code 1910290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =