پاکستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا کیپٹن جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حیدر عباس جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حیدر عباس جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن حیدر عباس نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھرشہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن حیدر عباس کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

News Code 1909946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =