9 فروری، 2022، 3:58 PM

ایرانی سپاہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے "خيبرشکن " میزائل کی رونمائی کی

ایرانی سپاہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے "خيبرشکن " میزائل کی رونمائی کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پرمسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی موجودگی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے خيبر شکن میزائل کی رونمائی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ  نے انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پرمسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی سپاہ کی ایئر فورس کے سربراہ حاجی زادہ  کی موجودگی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے خيبر شکن میزائل کی رونمائی کی ہے۔ خیبر شکن اسٹراٹیجک میزائل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیسری نسل میں سے ایک ہے، اس میزائل کی خصوصیات منفرد ہیں۔ یہ میزائل جامد ایندھن کا حامل ہے اور یہ دفاعی میزائل سسٹم سے آسانی کے ساتھ گزرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، اس کے وزن میں بھی دیگر میزائلوں کی نسبت ایک تہائي کمی ہوئی ہے اور اس کی تیاری کی مدت میں بھی ایک ششم کمی ہوئی ہے۔ یہ میزائل انتہائی چابک اور پر سرعت ہے اور ایک ہزار 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل ایرانی سپاہ کے سائنسدانوں نے مقامی طور پر تیار کیا ہے۔

News ID 1909791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha