مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے، دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ کی قیمت 1.05 ڈالر اضافے سے 87.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی، تیل کی قیمتوں پر سیاسی خطرات اور سپلائی میں کمی کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ