صدر سید ابراہیم رئیسی پندرہویں صوبائي دورے پر گیلان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی پندرہویں صوبائی سفر پر صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی پندرہویں صوبائی سفر پر صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت پہنچ گئے ہیں۔

اس سفر میں وزراء  داخلہ، زراعت، صحت ، کھیل و جوانان، فلاح و بہبود، صنعت، معدن و تجارت اور سیاحت  صدر ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی صوبہ گیلان کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کریں گے، صوبہ گیلان کے اعلی حکام کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ صوبہ کے ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیں اور عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں موقع پر احکامات صادر کریں گے۔ صدر رئیسی کا رشت کے سردار جنگل ايئر پورٹ پر صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبہ کے گورنر اور بعض دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔

News Code 1909650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =