24 جنوری، 2022، 9:25 AM

عمران خان کا حکومت سے نکلنے کی صورت میں مزید خطرناک ہونے کا اعلان

عمران خان کا حکومت سے نکلنے کی صورت میں مزید خطرناک ہونے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی حکومت میں ہوں توخاموش ہوں،اگرحکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اوراپوزیشن کو چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی حکومت میں ہوں توخاموش ہوں،اگرحکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اوراپوزیشن کو چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کل رات ٹی وی پروگرام میں عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے لیکن پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے، کورونا نے دنیا میں تباہی مچائی ہے، دنیا بھر میں تاریخی مہنگائی ہے، ہم سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے کوئی مفاہمت نہیں کرنی، کوئی این آر او نہیں دینا، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے، مشرف نے دو بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت میں ہوں تو خاموش ہوں، اگرحکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اور پھراپوزیشن چھپنےکوجگہ نہیں ملےگی، تحریک انصاف موجودہ اور اگلی حکومت کی مدت پوری کرے گی۔

News ID 1909604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha