22 جنوری، 2022، 7:37 PM

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صدر رئیسی کے دورہ روس اور بجٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صدر رئیسی کے دورہ روس اور بجٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس صدر رئیسی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اہم ملکی اور غیر ملکی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ تینوں قوا کے مشترکہ اجلاس میں صدر رئیسی کے روس کے دو روزہ دورے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضـوط بنانے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں صدر سید ابراہیم رئیسی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ جناب محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔ تینوں قوا کے سربراہان نے 1401 شمسی کے بجٹ کے بارے میں بھی غور و خوض کیا۔

News ID 1909592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha