کراچی میں نئے سال کی آمد پر شدید ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی

پاکستان کے شہر کراچی میں نئے سال 2022 کے سلسلے میں کی گئی شدید ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں نئے سال 2022 کے سلسلے میں کی گئی شدید ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات کورنگی، عزیز آباد، لیاقت آباد، بلدیہ رنچھوڑ لائن، سہراب گوٹھ، پریڈی، کالا پل، گلستان جوہر، سولجر بازار، ملیر گوشت مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں ہوئے۔ کراچی میں پولیس کی کوششوں کے باوجود سال نو کے موقع پر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہوائی فائرنگ سے گولیاں لگنے کے باعث 18افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

News Code 1909343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =