دبئی میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

دبئی میں کھیلے جارہے انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں کھیلے جارہے انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  ایشیا کپ کےپوائنٹس ٹیبل کے گروپ اے میں پاکستان نے پہلی اور بھارت نےدوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش پہلی اور سری لنکا دوسری پوزیشن پر رہا۔ واضح رہے کہ دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

News Code 1909323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =