مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی لڑکی کے استشہادی حملے میں ایک صہیونی زخمی

مقبوضہ فلسطین میں 15 سالہ فلسطینی لڑکی کے استشہادی حملے میں ایک صہیونی زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  مقبوضہ فلسطین میں 15 سالہ فلسطینی لڑکی کے استشہادی حملے میں ایک صہیونی زخمی ہوگیا ہے۔ یہ حملہ شیخ جراح کے محلہ میں انجام دیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 15 سالہ فلسطینی لڑکی اسشہادی حملے کے بعد فرار ہوگئی جسے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائيل اور یمنی مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائيل اور سعودی عرب دونوں امریکہ کے اتحادی ممالک میں شامل ہیں۔

News Code 1909085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =