پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ دونوں پائلٹ جاں بحق

پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹ  جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق پائلٹوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو  ٹیمیں اور فوج کے جوان موقع پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

News Code 1909068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =