4 اکتوبر، 2021، 1:17 PM

ایران کے نائب وزیر خارجہ کی قطر کے وزير خارجہ سے ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ کی قطر کے وزير خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری ایک اعلی وفد کے ہمراہ  قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں انھوں نے قطر کے نائب وزير اعظم اور وزير خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ قطر اور ایران کے وزیر خارجہ اور نائب وزير خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں تاکید کی۔

News ID 1908398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha