1 اکتوبر، 2021، 9:17 AM

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا

فرانس کی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 کی انتخابی مہم میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 کی انتخابی مہم میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ نکولس سرکوزی کے وکیل کے مطابق سابق صدر عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ رواں سال مارچ میں نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا بھی دی جا چکی ہے۔ جس میں سے دو سال کی سزا معاف کر دی گئی تھی۔ فرانس کے سابق صدر کو الیکٹرانک ٹیگ لگاکر گھر میں سزا پوری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

News Code 1908354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha