25 ستمبر، 2021، 9:39 PM

رہبر معظم انقلاب نے "علی لندی" کو شہید قراردینے کی درخواست کو منظور کرلیا

رہبر معظم انقلاب نے "علی لندی" کو شہید قراردینے کی درخواست کو منظور کرلیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے فداکار نوجوان علی لندی کو شہید قراردینے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے فداکار نوجوان علی لندی کو شہید قراردینے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ شہید فاؤنڈیشن اور جانبازوں کے امور کے سربراہ جناب قاضی زادہ ہاشمی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں 15 سالہ فداکار نوجوان علی لندی کی جانب سے دو افراد کو آگ کے شعلوں سے بچانے اور اپنی جان قربان کرنےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ فداکار نوجوان علی لندی کو شہید قراردیا جائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

News ID 1908291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha