19 ستمبر، 2021، 9:55 AM

مغربی ممالک کو نئے افغانستان کی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے

مغربی ممالک کو نئے افغانستان کی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے

پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور مغربی ممالک کو نئے افغانستان کی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور مغربی ممالک کو نئے افغانستان کی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان حکومت کو الگ تھلگ کرنے سے خطے میں معاشی تباہی اور انتشار پھیل سکتا ہے۔ ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے طالبان سے جامع اور مشترکہ حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان عالمی برادری پر زوردے رہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرے جبکہ عالمی برادری کا کہنا ہے کہ وہ طالبان میں تبدیلی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ طالبان نے عبوری حکومت قائم کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی پہلی روش پر قائم ہیں اور ان میں عملی طور پر کوئي تبدیلی نہیں آئي۔

News Code 1908209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha