بھارت کی شمالی ریاست میں 50 سے زائد بچے پُراسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست کے مختلف اضلاع میں 50 سے زائد بچے پُراسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست کے مختلف اضلاع میں 50 سے زائد بچے پُراسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

اطلاعات کےمطابق اترپردیش کے مختلف اسپتالوں میں تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں خارش، جوڑوں میں شدید درد، سر درد، متلی اور پانی کی کمی کی شکایت کے ساتھ سیکڑوں بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔

معالجین ابھی تک اس پُراسرار بیماری کی درست تشخیص اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم اس بیماری سے 6 اضلاع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔

شدید علامتوں میں مبتلا بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم کسی بچے میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔

News Code 1908005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =