19 اگست، 2021، 1:13 PM

بغداد کے ايئر پورٹ پر شہید سلیمانی کا کٹا ہوا ہاتھ ایران کی طرف سے اتحادیوں کی حمایت کا واضح ثبوت

بغداد کے ايئر پورٹ پر شہید سلیمانی کا کٹا ہوا ہاتھ ایران کی طرف سے اتحادیوں کی حمایت کا واضح ثبوت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کے ايئر پورٹ پر شہید قاسم سلیمانی کے کٹے ہوئے ہاتھ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران اپنے اتحادیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کے ايئر پورٹ پر شہید قاسم سلیمانی کے کٹے ہوئے ہاتھ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران اپنے اتحادیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہمارے سرفہرست اقدامات اور ترجیحات میں شامل ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ فلسطین کی بحر سے نہر تک آزادی تک کھڑے ہیں ۔ مظلوموں کی حمایت مکتب حسینی کا طرہ امتیاز ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کو مقبوضہ فلسطین سے نکلنا ہوگا کیونکہ غاصبوں کا انجام ذلت آمیز اخراج پر منتج ہوتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ ممکن ہے اور ہم سب مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے یمن پر سعود عرب اور امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ بند ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بحرین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے ساتھ ہیں ہم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں اور نوکروں کے خلاف ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے شہید سلیمانی کی شہادت اور ان کے کٹے ہوئے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بغداد ايئر پورٹ پر شہید سلیمانی کا کٹا ہوا ہاتھ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران اپنے اتحادیوں اور خطے میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں امریکی سفارتخانہ کو جاسوس خانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بیروت میں امریکی سفارتخانہ لبنانی عوام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور ان شاء اللہ لبنانی عوام بیروت میں امریکی سفارتخانہ کی معاندانہ سرگرمیوں کو شکست سے دوچار کردے گی۔

سید حسن نصر اللہ نے افغانستان میں امریکہ کی شکست فاحش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام سے بھی امریکی فوجیوں کو نکلنا پڑے گا اورعراقیوں کو امریکی فوجی مشاورین کے بارے میں افغانستان کے تجربے کو سامنے رکھنا چاہیے۔

News ID 1907849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha