12 اگست، 2021، 4:04 PM

ایرانی وزارت خارجہ میں روس اور برطانیہ کے سفیر طلب

ایرانی وزارت خارجہ میں روس اور برطانیہ کے سفیر طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات روس اور برطانوی سفیروں کو طلب کرکے توہین آمیز تصویر شائع کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات روس اور برطانوی سفیروں کو طلب کرکے توہین آمیز تصویر شائع کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی سفیر لوان جاگریان نے توہین آمیز تصویر کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر کی اشاعت توہین کی غرض سے نہیں کی گئی بلکہ نازی فوج کے خلاف روس اور برطانیہ کے اتحاد کو دکھایا گيا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ایران اور روس کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تصویر اگرچہ توہین کی غرض سے شائع نہیں کی گئی لیکن پھربھی اس قسم کی تصویروں کی اشاعت سے پرہیز کرنا چاہیے۔ برطانیہ کے سفیر نے بھی تصویر کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی بدگمانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایرانی عوام اورایرانی تاریخ کا احترام کرتے ہوئے وضاحت کرتا ہوں کہ اس تصویر کی اشاعت توہین کی غرض سے نہیں کی گئی اور اگر اس سے ایرانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو میں اس پر معذرت طلب کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ  روس اور برطانیہ کے سفراء نے ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے ایران کی توہین بھی تصور کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1907763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha